Featuredگلگت بلتستان

علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیما کی لاشیں مل گئیں

 فروری میں دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران پاکستان کوہ پیما علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیماؤں لاپتہ ہوگئے تھے

پاکستان کے مرحوم کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ اور ان کی ٹیم کو کے ٹو کے بوٹل نیک پر ایک لاش کی نشاندہی ہوئی ہے جبکہ وزیراطلاعات گلگت بلتستان نے دعویٰ کیا ہے کہ علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیما کی لاشیں مل گئیں ہیں۔
بیس کیمپ ذرائع کے مطابق رواں سال فروری میں کے ٹو پر لاپتہ کوہ پیماؤں کی لاشوں کی تلاش کا آپریشن ایک بار پھرجاری تھا۔
 
مرحوم علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ اور غیر ملکی کوہ پیما سرچ آپریشن میں شریک ہیں۔
 
بیس کیمپ ذرائع نے بتایا کہ ساجد سدپارہ اور ٹیم آج کیمپ 4 کے قریب پہنچی ہے جہاں ٹیم کو ڈرون کے ذریعے بوٹل نیک کے قریب ایک لاش دکھائی دی ہے۔ بیس کیمپ ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
دوسری جانب وزیراطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں ہیں، ساجد سدپارہ اور ان کے ساتھ موجود کوہ پیما نے لاشوں کا پتا چلایا۔
 
ان کا کہنا تھاکہ آج شام تک تینوں کوہ پیما کی لاشوں تک پہنچ جائیں گے۔
 
انہوں نے بتایا کہ تین کوہ پیمائوں کی لاشیں بوٹل نیک بیس کیمپ سے ملی ہیں، ابھی ریسکیو کیلئے ہیلی کاپٹر اسٹینڈ بائی ہیں۔
 
وزیر اطلا علات نے دعویٰ کیا کہ کپڑوں سے لگتاہے کہ ایک لاش جان اسنوری کی ہوسکتی ہے۔
 
خیال رہے کہ رواں سال فروری میں دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران پاکستان کوہ پیما علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیماؤں لاپتہ ہوگئے تھے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close