Featuredدنیا

غزہ آہستہ آہستہ کھنڈرات میں بدلتا جارہا ہے

غزہ میں فلسطینیوں پراسرائیلی جارحیت کا 33 واں روز ، کوئی ایک گھنٹہ ایسا نہیں کہ جب فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری نہ ہوئی ہو

غزہ مسلسل بمباری سے آہستہ آہستہ کھنڈرات میں بدلتا جارہا ہے۔ اب شہدا کی گنتی کرنا ممکن نہ رہی کیونکہ ہزاروں افراد ملبے تلے دب گئے ہیں، شہید ہونے والوں میں 4 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں، غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہدا کی تعداد 11 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

معصوم بچوں کے ساتھ ساتھ فلاحی ادارے اور اسپتال کی ایمبولینس بھی مسلسل نشانے پر ہیں، اب اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس کے ٹرک پر بھی حملہ کیا ہے جس سے 2 ٹرکس کو نقصان پہنچا اور کئی رضاکار زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں ایندھن کی قلت کے باعث مزید2اسپتال بند ہوگئے ہیں ،غزہ میں بند اسپتالوں کی تعداد18 تک پہنچ گئی ہے۔

اقوام متحدہ سمیت اسلامی ممالک غزہ میں خونریزی رکوانے میں مکمل ناکام نظر آرہے ہیں ، سعودیہ نے عرب،افریقی اورا سلامی ممالک کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے ۔

اسرائیل کی الشجائیہ میں تازہ بمباری کے نتیجے میں15 فلسطینی شہید ہوئے ، النصر اسپتال پر حملے میں 8 فلسطینی شہید اورکئی زخمی ہوگئے۔

الشطی کیمپ پر بھی اسرائیلی طیاروں کی گولہ باری جاری رہی جس سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئی،اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کو پانی فراہم کرنے والے تمام ٹینکس تباہ کر دئیے،اسرائیل نے غزہ پانی لانے والے ٹرکس کو بھی نشانہ بنایا،امدادی ٹرکس مصر سے غزہ لے جائے جارہے تھے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق غزہ میں روزانہ 160 بچے مارے جارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close