Featuredسندھ

مجھے الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے کہ وہ شفاف الیکشن کرائے گا : زرداری

کراچی: پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ہر ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جارہا ہے اور پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

الیکشن سے متعلق اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے کہ وہ شفاف الیکشن کرائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ہر ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پورا یقین ہے 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔

آصف زرداری نے مزید کہا ہے کہ ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار ہے اور الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close