Featuredپنجاب

سانحہ 9 مئی میں ملوث مفرور ملزمان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب

سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں مفرور 282 مفرور ملزمان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔ جے آئی ٹی جائیدادیں منجمد کروانے کے لیے عدالت سے رجوع کرے گی۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن (جے آئی ٹی) حکام کے مطابق اس سے قبل 9 مئی کے 22 اشتہاریوں کی جائیدادوں کی تفصیلات لیکر عدالت سے رجوع کیا گیا لیکن اثاثے منجمد کرنے کے لیے تاحال احکامات جاری نہیں ہوئے۔

جے آئی ٹی نے 9 مئی کےمقدمات میں مطلوب مزید 282 مفرور ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات لینے کے لیے ایف بی آر، ایل ڈی اے اور متعلقہ محکموں کو مراسلہ لکھ دیا۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 282 کے اثاثے منجمند کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کرے گی۔ تمام تر تفصیلات کیس فائل کا حصہ بنائی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close