Featuredپنجاب

رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت 12 جنوری تک ملتوی

مسلم لیگ ( ن ) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی ہوگئی۔

منگل کے روز احتساب عدالت لاہور کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کی جس کے دوران لیگی رہنما حمزہ شہباز نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری لگوائی جبکہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے حاضری مکمل کروائی۔

سماعت کے دوران پراسیکیویشن نے بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست زیر سماعت تھی، تاہم، نیب ترامیم کے بعد ریفرنس واپس چلا گیا۔

جج احتساب عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد بریت کی درخواست پر ابھی فیصلہ نہیں ہوسکتا۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔

بعدازاں، ریفرنس پر مزید سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

حمزہ شہباز کی میڈیا سے گفتگو

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت میں جھوٹے کیس بنائے گئے، اس حکومت کے دوران بھی ایف آئی اے نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں، آج نواز شریف بھی با عزت بری ہورہے ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جھوٹے کیس بنا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ، قوم سے جھوٹ بولا گیا، جن لوگوں نے جھوٹے کیس بنائے وہ بھی آج کٹہرے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کا اور عوام کا وقت قیمتی ہے، ہم سب کو مل کر لوگوں کے مستقبل کے حوالے سے جامع حکمت عملی اپنانی چاہیے، میں سیاسی کارکن ہوں میری امید اور دعا ہے کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ انتخابات کے فئیر اینڈ فری ہونے کے لئے ضروری ہے، جب الیکشن ہوں گے تب سب کو نظر آئے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close