Featuredاسلام آباد

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ، حکومت کا سفیروں کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے مقبوضہ کمشیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے خارجہ پالیسی کے لیے درپیش چیلجنز کے پیش نظر سفیروں کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیروں کی کانفرنس اگلے ماہ کے اوائل میں طلب، اہم ممالک میں تعینات سفیروں کو اسلام آباد بلایا جائے گا، امریکا،روس،چین،برطانیہ اور فرانس سے سفرا شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطبق کانفرنس میں سعودی عرب، یو اے ای، قطر، ایران سے سفرا بھی مدعو ہوں گے، بھارت، افغانستان، ملایشیا، انڈونیشیا میں تعینات سفارت کار بھی شامل ہیں۔ ملکی سفیروں کی کانفرنس 3 سال بعد منعقد ہو رہی ہے۔

کانفرنس میں بھارت، افغانستان، غزہ، یوکرین تنازعات پر مشاورت ہوگی، جیو اکنامکس نظریئے کے تحت معاشی بہتری پر بھی بات چیت ہوگی، بیرونی تجارت اور برآمدات کے فروغ کی اسٹریٹجی پر بات ہو گی۔ وزیراعظم کاکڑ سمیت پاکستان قیادت سفیروں سے تبادلہ خیال کریں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close