Featuredاسلام آباد

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد:انتخابی شیڈول کے تحت ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد 8 فروری کو کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اراکین نے عدالتی فیصلے کے بعد کی صورت حال پر بریفنگ دی۔
بعد ازاں اراکین نے انتخابی شیڈول 2024 کی منظوری دی جسے الیکشن کمیشن نے جاری کردیا۔
شیڈول کے مطابق امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرواسکیں گے جس کے بعد امیدواروں کی فہرست 23 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق 24سے30 دسمبر تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 12 جنوری 2024 کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی جبکہ 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت تین جنوری تک ہوگی، ایپلٹ ٹربیونل دس جنوری تک اپیلیں نمٹائیں گے۔

شیڈول کے مطابق عام انتخابات 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو ہوں گے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں کی صوبائی نشستوں پر بھی اسی شیڈول کا اطلاق ہوگا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ کا شیڈول بھی جاری کردیا۔ جس کے تحت ریٹرننگ افسران کی تربیت 17 اور 18 دسمبر 2023 جبکہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ 19 دسمبر 2023 کو ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close