Featuredاسلام آباد

جنرل الیکشن 2024ء کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن کا وقت ختم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا جنرل الیکشن 2024ء کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوگیا۔

ای سی پی حکام کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے ساڑھے 4 بجے تک کی مہلت رکھی گئی تھی۔

ای سی پی حکام نے واضح طور پر کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق البتہ وقت ختم ہونے کے باوجود ریٹرننگ آفیسر (آر او) اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز (ڈی آر او) دفاتر کے احاطے میں موجود امیدواروں سے کاغذات وصول کیے گئے ہیں۔

آج الیکشن کمیشن میں ن لیگ کے قائد نواز شریف نے این اے 130 لاہور سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے این اے 123 لاہور، حمزہ شہباز نے این اے 118 لاہور سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

ن لیگی سینئر نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں کے بعد سرگودھا سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 80 سے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 127 لاہور، این اے 194 لاڑکانہ اور این اے 196 شہداد کوٹ سے کاغذات جمع کروادیے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے میانوالی سے دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے این اے 150 سے امیدوار ہوں گے۔

اُن کے صاحبزادے زین قریشی اور بیٹی مہر بانو قریشی نے بھی اسی حلقے سے کاغذات جمع کروادیے ہیں۔

سربراہ پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی نے این اے 266 چمن اور این اے 265 پشین سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

تحریک انصاف کے اعظم سواتی نے مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 سے میاں نواز شریف کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے حلقوں این اے 248، این اے 249 اور این اے 250 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close