Featuredپنجاب

مریم نواز کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 6 نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی چھ نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔

لیگی چیف آرگنائزر مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 لاہور اور 120 لاہور سے الیکشن لڑ رہی ہیں پنجاب اسمبلی کیلئے انہوں نے پی پی 80، پی پی 159، 160 اور پی پی 165 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

سرگودھا سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 80 شاہ پور سےمریم نواز کے کاغذات نامزدگی ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن سرگودہا چوہدری شاہ نواز رانجھا اور سابق وفاقی وزیر محسن شاہنواز رانجھا کی نگرانی میں جمع کروائے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close