Featuredاسلام آباد

کرسمس کے پرمسرت موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، صدر مملکت

صدرمملکت عارف علوی نے کرسمس کے موقع پر پیغام میں کہااس پرمسرت موقع پرمسیحی برادری کومبارکباد پیش کرتا ہوں،مسیحی بھائیوں کیلئےکرسمس مسرت ، غورو فکر،خوشی منانےکا موقع ہے۔

صدرمملکت نےاپنے پیغام میں کہا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی محبت، ہمدردی، امن تعلیمات ہمارے لیےمشعل راہ ہیں،مذاہب اور ثقافتوں کا تنوع پاکستان کے لیے باعث استحکام ہے،مسیحی برادری نےسماجی اوراقتصادی ترقی میں نمایاں کردارادا کیا ہے،پاکستان میں اقلیتوں کو تمام سیاسی،معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں۔

ہم ملک میں امن،رواداری اورہم آہنگی کے فروغ کے لیےمسیحی برادری کی جانب سے کی جانے والی قابل ستائش خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔اس تہوار کے موقع پر،آئیے کرسمس کےجذبےکو منائیں، تمام برادریوں کےدرمیان اتحاد،افہام و تفہیم اور خیر سگالی کو فروغ دیں۔خدا کرےکہ کرسمس کا محبت، درگزر اور امید کا پیغام ہمارے دلوں میں گونجتا رہے اور امن،خوشی، ہم آہنگی اور خوشحالی سے بھرے مستقبل کی جانب ہماری رہنمائی کرے۔

میں فخر سے کہتا ہوں کہ پاکستان میں دستورپاکستان کے مطابق اقلیتوں کو تمام سیاسی، معاشی اورسماجی حقوق حاصل ہیں۔ہمارا مذہب اسلام اقلیتوں کے حقوق کو مکمل طور پر تسلیم کرتا ہے اور ان کا تحفظ کرتا ہے۔ حکومت پاکستان تمام شہریوں کو ان کے رنگ، طبقے اور مسلک سے بالاتر ہو کر یکساں مواقع فراہم کرتی ہے۔

بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کی اپنی تاریخی تقریر میں کہا تھا کہ ہر کسی کو بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب کے برابر حقوق، مراعات اور ذمہ داریاں حاصل ہوں گی اور نئی ریاست پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہوگی ۔جب ہم اپنے خاندان اوردوستوں کے ساتھ یہ تہوار منانے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں تو ہمیں ان اقدار کو بھی یاد رکھنے کی ضرورت ہے جو ہمیں ایک قوم کے طور پر ایک ساتھ جوڑتی ہیں

میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت پاکستان میں تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے کہ ریاست کے تمام ادارے اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کرتے ہیں۔ ہم سب مل کر اپنی عظیم قوم کے لیے ایک روشن اور زیادہ ہم آہنگ مستقبل کے لیے کام کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےکرسمس کےموقع پر پیغام میں کہنا ہےکہ کرسمس ،محبت،اخوت ،برداشت اور ایثارکا نام ہے،قوم کی جانب سے مسیحی بہن بھائیوں کوکرسمس کی خوشیاں مبارک ہوں،کچھ برسوں میں عالمی سطح پرمذہبی عدم برداشت سےمعاشرےمیں بگاڑ کی صورتحال رہی،حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے انسانی ہمدردی،محبت،رواداری کے پیغام پرعمل کی ضرورت ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close