Featuredاسلام آباد

الیکشن کمیشن نے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کردی

اسلام آباد: ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کیلئے 7242 مرد اور 471 خواتین امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے گئے۔

 اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی جنرل نشست کےلیے 182 مرد اور 26 خواتین نے کاغذات جمع کروائے۔

خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی جنرل نشست کےلیے 1283 مرد اور 39 خواتین نے کاغذات جمع کروائے۔

بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لیے 612 مرد اور 19 خواتین نے کاغذات جمع کروائے۔

سندھ سے قومی اسمبلی 1571 مرد اور 110 خواتین امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔

پنجاب سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے 3594 مرد اور 277 خواتین امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close