Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے بیان کو "بلے” کا نشان ہتھیانے کی سازش قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پرویز خٹک کے بیان کو "بلے” کا نشان ہتھیانے کی سازش قرار دے دیا۔

سابق وزیر دفاع پرویزخٹک کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ پرویزخٹک کے بیان پر چیف الیکشن کمشنر سے جواب طلب کیا جائے، چیف الیکشن کمشنر کیخلاف زیرِالتوا ریفرنس پرکارروائی کی جائے۔ اس سازش میں مرکزی کردارچیف الیکشن کمشنرہیں جوپوری تاریخ رکھتےہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو جبر سے انتخابات سے باہر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، نشان ہتھیانے کی سازش کی جامع تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔

ترجمان تحریک انصاف نے یہ بھی کہا کہ ”بلّے“ کے نشان پر الیکشن کمیشن کے متنازعہ ترین فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو ”بلّے“ کا انتخابی نشان فراہم کیا جائے، جمہوریت اور دستور کے خلاف سازشوں کے کلیدی کردار چیف الیکشن کمشنر کے ملک و قوم کے خلاف سنگین جرائم کا حساب قوم ضرور لے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے کہا کہ مجھے بلے کی آفر ہوئی تھی میں نے لینے سے انکار کیا ہے بلا ہو یا نہ ہو ہم نے اپنا پروگرام دینا ہے صوبے کے ضبط حقوق کے لیے جدوجہد کروں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close