Featuredخیبر پختونخواہ

پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ’’ بلا ‘‘ پھر سے چھن گیا

پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان ’ بلے ‘ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کر دیا گیا۔

بدھ کے روز پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کرتے ہوئے حکم امتناع واپس لے لیا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نےپی ٹی آئی کے انتخابی نشان کی بحالی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم امتناع واپس لیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے 26 دسمبر کوپی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے انکو سنے بغیر عدالت کی جانب سے حکم امتناع جاری کرنے پر اعتراض کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد

عدالت کا حکم امتناع واپس لینے کے بعد الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ بحال ہوگیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نےپی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انتخابی نشان بلا واپس لیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close