Featuredپنجاب

عام انتخابات 2024، شاہ محمود قریشی ملتان کے حلقوں سے باہر ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی الیکشن 2024 کے لئے ملتان کے حلقوں سے باہر ہو گئے۔

ہفتے کے روز اپیلیٹ ٹربیونل نے شاہ محمود قریشی کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف دائر کی جانے والی اپیل خارج کردی ہے جس کے بعد ملتان کے کسی حلقہ سے عام انتخابات 2024 میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

شاہ محمود قریشی کے این اے 150 ، 151 اور پی پی 218 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے۔

تاہم، سابق وزیر خارجہ کے بیٹے زین قریشی اور ان کی بیٹی مہر بانو قریشی کو این اے 150,151 اور پی پی 218 سے الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا گیا۔

اپیلوں پر اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 214 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی تھی اور ٹریبونل نے انہیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 214 عمر کوٹ سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close