Featuredپنجاب

دوستی نبھائی لیکن میرے خلاف لندن،امریکہ سے آنے والوں کو ٹکٹ دیا گیا، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میں نے دوستی نبھائی لیکن پی ٹی آئی نے میرے خلاف لندن اور امریکا سے آنے والوں کو ٹکٹ دیا گیا۔

اپنے مقابلے میں پی ٹی آئی کا امیدوار سامنے آنے پر شیخ رشید نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے چلہ بھی کاٹا لیکن اپنا کیس اب اللہ کے سپرد کرتا ہوں، 8 فروری کو قلم دوات پر مہر لگا کر مجھے منتخب کرے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 اور 57 میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے انکار کرتے ہوئے ان کے مقابلے میں اپنے دو امیدوار میدان میں اتارے ہیں جن میں ایک خاتون ہیں۔

تحریک انصاف نے نہ صرف شیخ رشیدبلکہ ان بھتیجےشیخ راشد شفیق جو این اے 57 راولپنڈی سے الیکشن لڑ رہے ہیں ان کے مقابل بھی پی ٹی آئی کی ایک کارکن خاتون سیمابیہ طاہر کو کھڑا کردیا ہے جس کے بعد اب دونوں حلقوں سےشیخ رشید اور راشد شفیق کو قلم دوات کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنا پڑے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close