Featuredاسلام آباد

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کا وقت بڑھا دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات کےلیے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کا وقت بڑھا دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نےانتخابی نشانات کےالاٹمنٹ کاوقت بڑھا دیا ہے، پارٹی ٹکٹ جمع کرانےکےوقت رات 7بجے تک بڑھایا گیا۔

واضح رہے کہ آئندہ ماہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیےالیکشن کمیشن آج انتخابی نشانات الاٹ کرے گا۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق گزشتہ روز کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری روز تھا۔ کمیشن آج امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرے گا۔

الیکشن،کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کیلیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 جنوری تک ہو گی اور ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیل 16 جنوری تک دائر کی جا سکے گی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار اپنی انتخابی مہم 6 فروری تک چلا سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close