Featuredخیبر پختونخواہ

سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز کے بغیر بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے

بجٹ پڑھ کر حیران ہوا وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز نہیں رکھے

سوات: پیپلزپارٹی حکومت سے ناراض ہوگئی، وزیراعظم وعدے نہ پورے کرنے والے اپنے لوگوں سے حساب لیں ، سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز کے بغیر بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فنڈز نہیں ملا تو بجٹ منظور نہیں ہونے دینگے، وزیراعظم نے کہا کچھ اور بجٹ میں کچھ اور سامنے آیا، ملک اسکا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم اپنی ٹیم میں شامل لوگوں سے حساب لیں جو وعدے پورے کرنے میں رکاوٹ ہیں، وزیراعظم کی نیت پر شک نہیں، ہمارے مسائل حل ہونگے تو آگے بڑھیں گے،

امید وزیر خزانہ پیپلزپارٹی کے اعتراضات دور کرینگے، عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں اتحادی ہمت کریں اور الیکشن لڑیں، جس طرح میئر کراچی کا الیکشن جیتے ہیں اسی طرح پورے ملک میں جیت کر دکھائینگے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو عبرتناک مثال بنادینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گرد ہو یا سیاسی دہشت گرد ہو، ہم سمجھتے ہیں کہ ان کیخلاف سخت ایکشن لینا چاہیے، اگر ایک دفعہ ان لوگوں کو معاف کیا گیا تو پھر پاکستان میں نہ رول آف لا ہوگا، نہ جمہوریت چل سکتی ہے، نہ ہی ہماری حکومت چل سکے گی، بجٹ پڑھ کر حیران ہوا وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز نہیں رکھے، پارٹی کے وفد کو وزیر اعظم کے پاس بھیجا کہ سیلاب متاثرین کیلئے بجٹ میں پیسہ رکھے جائیں، سیلاب متاثرین کیلئے وعدہ پورا کرنا ہوگا، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے فنڈز منظور کیے بغیر بجٹ منظور نہیں ہوسکتا،

بلاول بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور حکومتی معاشی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم پر دوہرے معیار کا الزام لگادیا اور کہاکہ وزیراعظم نے کہا کچھ اور بجٹ میں کچھ اور سامنے آیا، وزیراعظم کی نیت پر شک نہیں، انہوں نے خود سیلاب کی تباہی دیکھی، وہ سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے کریں، ہم عوام کا خیال رکھتے ہیں جبکہ دوسری جماعتیں مخصوص افراد کا خیال رکھتی ہیں۔

بلاول ٹھو نے کہا کہ پیپلزپارٹی الیکشن کیلئے تیار ہے، اتحادیوں سے بھی کہیں گے کہ تیاری پکڑیں، پی ٹی آئی چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیئرمین پی پی کا کہنا تھاکہ چار سال وفاق میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت مسلط تھی، اس دور میں جو لوگ گالی دیتے تھے وہ لوگ وزیر بن جاتے تھے، سوات کے عوام دہشت گردوں سے بہادری کے ساتھ مقابلہ کررہے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close