Featuredاسلام آباد

عام انتخابات: پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی کےلیے ایک لاکھ 67 ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا

عام انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی راہ میں نیا مسئلہ کھڑا ہوگیا۔ پولنگ اسٹشنز پر ڈیوٹی کے لیے ایک لاکھ 67 ہزار 737 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چاروں صوبوں نے وفاق کو آگاہ کر دیا ہے کہ عام انتخابات میں پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی کےلیے ایک لاکھ 67 ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہوگا۔ آزاد کشمیر سے نفری بلانے کا مشورہ بھی دے دیا۔

ملک بھرمیں الیکشن ڈیوٹی کیلئے 5 لاکھ 35 ہزار402 سیکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے تاہم صوبوں اور اسلام آباد میں پولنگ ڈے پر3لاکھ 67 ہزار 669 سیکیورٹی اہلکار موجود ہوں گے، چاروں صوبوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی سے وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا۔

اسلام آباد میں ساڑھے 4 ہزار ، پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار سیکیورٹی اہلکار دستیاب ہوں گے، سندھ میں ایک لاکھ 5 ہزار، خیبرپختونخوا میں 89 ہزار 959 اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ بلوچستان میں 38 ہزار 210 سیکیورٹی اہلکارپولنگ ڈے پر دستیاب ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close