Featuredدنیا

ٹرمپ کے خلاف پورن اسٹار کا دائر کردہ کیس ختم

امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پورن اسٹار کا کیس ختم کردیا

امریکی سپریم کورٹ نے سابق پورن اسٹار کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دائر کردہ ہرجانے کے کیس کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کیس کو ہی ختم کردیا۔

سابق پورن اسٹار اسٹارمے ڈینیئلز المعروف اسٹیفنی کلیفورڈ نے 2019 میں امریکی ریاست ٹیکساس کی سپریم کورٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

اسٹیفنی کلیفورڈ نے اپنے ہرجانے میں دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ان کے ساتھ جنسی تعلقات رہے ہیں اور انہوں نے اداکارہ کو 2016 کے انتخابات سے ایک ماہ قبل جنسی تعلقات کے معاملے پر خاموش رہنے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی رقم بھی ادا کی تھی۔

اداکارہ نے درخواست میں کہا تھا کہ تاہم بعد ازاں انہیں جنسی تعلقات کے حوالے سے بات کرنے پر دھمکایا گیا اور ان کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچائی گئی۔

سابق پورن اسٹار نے ہرجانے کے دعوے میں عدالت سے درخواست کی تھی ڈونلڈ ٹرمپ سے ہرجانے کی رقم دلوائی جائے، یہ واضح نہیں تھا کہ اداکارہ نے کتنے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

تاہم امریکی سپریم کورٹ نے 22 فروری 2021 کو اسٹیفنی کلیفورڈ کی درخواست کو نامکمل اور دیگر وجوہات کی وجہ سے مسترد کرتے ہوئے کیس کو ختم کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close