Featuredپنجاب

فواد چوہدری نے عام انتخابات 2024 کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عام انتخابات 2024 کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

پیر کے روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کو خط لکھ کر عام انتخابات 2024 کے بائیکاٹ سے آگاہ کر دیا ہے۔

فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو خط میں لکھا کہ انتخابات میں چناؤ ہی نہ ہو تو ایسے انتخابات کے کیا معنی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے لکھا کہ مجھے گرفتار کیا گیا کہ میں الیکشن سے دستبردار ہو جاؤں، ہمارے کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا گیا اور گرفتار کیا گیا، ہمارے کاغذات نامزدگی بھی بلا جواز مسترد کئے گئے۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ میرے بھائی کے کاغذات منظور ہوئے تو انہیں قومی احتساب بیورو ( نیب ) میں میرے ساتھ شریک ملزم بنا دیا گیا، الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ان حالات میں میرا گروپ انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close