Featuredسندھ

کراچی سے مینڈیٹ لینے والی پارٹیوں نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا: حافظ نعیم

کراچی: بلاول لیاری سے الیکشن لڑنے کے بھی قابل نہیں ، کراچی سے مینڈیٹ لینے والی پارٹیوں نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے چیئرمین پی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نےقبضہ کرکےمیئربنایاہے، بلاول بھٹوخود لیاری سےالیکشن لڑنےکےقابل نہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی سے مینڈیٹ لینے والی پارٹیوں نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، کراچی میں آپ کامینڈیٹ ہےتوالیکشن لڑنےسےکیوں ڈررہےہیں، کوئی بھی لیڈرکراچی کواون نہیں کرتا،نظراندازکردیتےہیں، جماعت اسلامی ہی کراچی کواون کرتی اورپشت پرکھڑی ہوتی ہے ، کراچی میں جماعت اسلامی سب سےبڑی جماعت بن کرسامنےآئےگی۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ظالم بھیڑیوں،درندوں کی وجہ سےہم اپنےبچےسمندرمیں نہیں پھینک سکتے، ہمارےسب بچےملک سےباہرروزگارکیلئےنہیں جاسکتے،ہم تعلیم دیں گے، جماعت اسلامی اس وقت25ہزارنوجوانوں کومفت آئی ٹی تعلیم دےرہی ہے، اجڑے ہوئے شہر کو پھر سے آباد کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close