Featuredپنجاب

ریاست پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ یہی سلوک ہونا چاہیے، رانا ثنااللہ

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفرکیس میں سزا پرسابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نےردعمل میں کہاسائفر جیسےکلاسیفائیڈ ڈاکیومنٹ کو پبلک کرنا جرم ہے جس نے ریاست کا نقصان ہوا،عدالتی فیصلے پر ہمیں مکمل بھروسہ ہے۔

رانا ثنااللہ نے سما سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست پرحملہ کرنےوالوں کےساتھ یہی سلوک ہوناچاہیے،قومی اورریاستی مفادات سےجو کھیلےگا انھیں اگرجوڈیشل پراسس کے تحت سزا ہوئی ہےتو انھیں یہ حق حاصل ہےکہ وہ ہائیکورٹ اورسپریم کورٹ میں اپیل کرسکتے ہیں،

سابق وزیرداخلہ نےمزید کہا نوازشریف کو سزا ہی سپریم کورٹ سے ہوئی تھی جس میں وہ اپیل تک نہیں کرسکتے تھے۔سیاسی جماعت اورکارکن کواحتجاج کا آئینی حق ہے،احتجاج اور ریاست کےخلاف ہتھیار اٹھانےمیں فرق ہے،ریاست پرچڑھ دوڑنے،شہدا کی یادگارپرڈنڈے برسانےدشمن کے کلیجہ میں ٹھنڈک ڈالنےوالےمیں فرق رکھناہوگا، اگریہ فرق نہیں رکھا جائے گا تو پھر ریاست قائم نہیں رہ سکتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close