Featuredاسلام آباد

تحریک انصاف نے سائفر کیس ٹرائل چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس ٹرائل چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کو سزا سنانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ کارکن تحمل کا مظاہرہ کریں، مشتعل نہ ہوں۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ سائفر کیس ٹرائل کو عدالت میں چیلنج کریں گے ۔ امید ہے بانی پی ٹی آئی کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10 ، 10 سال کی قید کی سزا سنا دی گئی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید کی سنائی۔

کیس کے فیصلے میں عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ استغاثہ کے پاس جرم ثابت کرنے کیلئے ٹھوس شواہد موجود تھے۔ سزا سنائے جانے کے وقت دونوں ملزمان کمرہ عدالت میں موجود تھے اور ملزمان نے 342 کے بیان کے سوالنامے پر دستخط کرنے سے انکار کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close