Featuredدنیا

سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستانی عمرہ زائرین کو ویزے جاری کرنے کی ہدایت

ریاض: سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق سعودی عرب میں منطورشدہ کوروناویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد براہ راست مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ ادا کرسکیں گے

پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے اچھی خبر آگئی،سعودی وزارت حج وعمرہ نے پاکستان سمیت انڈونیشیا،بھارت اورمصر کےعمرہ زائرین کیلئے ویزےجاری کرنےکی ہدایت کی ہے

یہ بھی پڑ ھیں : سعودی حکام کا عمرہ ادائیگی سے متعلق اہم اعلان

سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہاہےکہ متعلقہ ممالک میں رجسٹرڈعمرہ کمپنیزعمرہ سعودی وزارت حج وعمرہ کےمقررکردہ قواعدوضوابط کےمطابق ویزوں کے حصول کو یقینی بنائے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق سعودی عرب میں منطورشدہ کوروناویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد براہ راست مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ ادا کرسکیں گے تاہم سنگل ڈوز لینے والے افراد کو 5 روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close