Featuredبلوچستانخیبر پختونخواہ

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں فضائی راستے سے بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا فیصلہ

بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل فضائی راستے سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گوادر، پنجگور،کیچ اور خاران میں بیلٹ پیپرز ائیر لفٹ کیے جایں گے۔ باجوڑ اور کرم ایجنسی میں بھی بیلٹ پیپرز کی ترسیل فضائی راستے سے ہوگی۔

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے بیلٹ پیپرزہیلی کاپٹر اور سی ون تھرٹی کے ذریعہ بھجوائے جائیں گے۔ اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں کے بیلٹ پیپرزکی چھپائی آج سے شروع کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :انتخابی نشانات میں ردوبدل کے باعث کچھ حلقوں میں الیکشن ملتوی کرنے کا عندیہ

بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرزکی چھپائی مکمل ہوگئی۔ خیبر پختونخوا کے 90 فیصد ووٹوں کی طباعت مکمل ہو گئی ہے۔ پنجاب کے 80 اور سندھ کے 60 فیصد بیلٹ پیپرزکی چھپائی بھی مکمل ہو گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close