Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

یاد رہے کہ جمعرات کے روز پی ٹی آئی کے فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق انتخابات کا انعقاد 5 فروری بروز پیر کو ہونا تھا۔

تحریک انصاف کی جانب سےانٹرا پارٹی الیکشن کے لئے صوبائی سطح پر الیکشن کمشنر بھی مقرر کر دیئے گئے تھے۔

تاہم، جمعہ کو تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پارٹی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عام انتخابات میں ورکرز کی مصروفیات کے باعث کیا گیا ہے۔

پارٹی فیصلے کے مطابق تحریک انصاف کےانٹرا پارٹی انتخابات اب عام انتخابات کے بعد ہوں گے۔

پارٹی قیادت نے چیف آرگنائزر سے رابطہ کرکے انٹراپارٹی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست بھی کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close