Featuredانٹرٹینمنٹ

الیکشن سر پر ہیں آپ 8 فروری کو گھروں سے نکلیں اور اپنا حق استعمال کریں

ووٹ لازمی ڈالیں تاکہ ہم بھی پاکستان کی بہتری میں اپنا حصہ ڈال سکیں

 اگلے پانچ سال ایسی پارٹی کو دیے جائیں جو ہمارے ملک کو ترقی کی راہ کی جانب لے جائے۔

بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ باتیں بنانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا لہٰذا آپ 8 فروری کو گھروں سے نکلیں اور اپنا حق استعمال کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ہلچل ہے، الیکشن سر پر ہیں اور ہم سب چاہتے ہیں کہ پاکستان کا مستقبل سنور جائے اور اگلے پانچ سال کسی ایسی پارٹی کو دیے جائیں جو ہمارے ملک کو ترقی کی راہ کی جانب لے جائے۔

اداکارہ نے کہا کہ آپ کو جس بھی اُمیدوار کے وعدوں پر بھروسہ ہے، اُس کو ووٹ ڈالیں، 8 فروری کو اُٹھیں اور اپنے حق کا استعمال کریں، باتیں بنانا چھوڑ دیں کیونکہ باتوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

اُنہوں نے کہا کہ “اپنے حلقے اور پولنگ اسٹیشن کا معلوم کریں اور اپنے امیدوار کے انتخابی نشان کو اچھی طرح پہنچان لیں تاکہ 8 فروری کو آپ اُسی نشان پر مہر لگا سکیں”۔

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ “ووٹ لازمی ڈالیں تاکہ ہم بھی پاکستان کی بہتری میں اپنا حصہ ڈال سکیں”۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close