Featuredسندھ

سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی نشست جیت لی

جامشورو: غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں  پی پی کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کامیاب ہوگئے۔

ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ساتھ ہی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 77 جامشورو میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں  پی پی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کامیاب ہوگئے۔

پی ایس 77 جامشورو 1کے تمام 169 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی کے مراد علی شاہ 66100 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے روشن علی برڑو 6150 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close