Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی کا مرکز اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کا اعلان

تحریک انصاف نے مرکز اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلم (ایم ڈبلیو ایم) اور خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان رؤف حسن کا کہنا ہے کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے ساتھ بات چیت نہیں کریں گے، ایم ڈبلیو ایم اور جماعت اسلامی کے ساتھ ملکر حکومت سازی کریں گے۔

اس سے قبل اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرگوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن سے دور رکھا گیا، عوام کو کسی اور طرف دیکھنے کا پیغام دیا، انتخابی نشان نہ ہونے کے باوجود بھاری مینڈیٹ ملا۔ ہمارے لوگوں کو 20 سے 25 کروڑ روپے آفر دی جارہی ہے۔

بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ لیڈرشپ کےجیل میں ہوتے ہوئے بھی پی ٹی آئی کامیاب ہوئی، اسلام آبادکی3سیٹیں ہم جیت چکے ہیں، بلوچستان کی4سیٹیں ہم جیتے ہیں، پنجاب میں ہم نے115 سیٹیں جیتی ہیں، سندھ میں16نشستیں حاصل کیں۔

اس موقع پر بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت بنانے کیلئے کام شروع کردیا، اہم عہدوں کیلئے بانی پی ٹی آئی نے نام تجویز کیے ہیں، آئندہ10 روز میں انٹراپارٹی الیکشن کرائیں گے، سیاسی فیصلوں کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سےمشاورت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے بات کرنے سے انکار

علی ظفر نے کہا کہ عدالت سے رجوع کریں گے تاکہ بانی پی ٹی آئی فیصلے کرسکیں، جن جماعتوں سے اتحاد کیلئے مذاکرات کرنے ہیں انکے نام جلد سامنے لائیں گے، ہم چھوٹی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close