Featuredپنجاب

ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا میری اولین ترجیح ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔

جمعہ کو جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ افہام وتفہیم اور باہمی اتحاد سے ہی کیا جاسکتا ہے، پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب نے مل کر اسے سنوارنا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خدمت، دیانت اور محنت کی روایت کو آگے بڑھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کسی صورت انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ، پاکستان کیلئے سب کو مل بیٹھنا ہوگا، ملک کو ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے شب و روز کاوشیں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے سب کو اپنا فعال کردارادا کرنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری تندہی، محنت اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close