Featuredاسلام آباد

احتجاج اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں عمران خان سمیت دیگر بری

اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان ، سینیٹر فیصل جاوید اور دیگر کو بری کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں عمران خان سیمت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی ، اسدعمر ، فیصل جاوید اور دیگر کو مقدمہ سے بری کر دیا گیا ہے۔

ملزمان کیخلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمہ تھانہ ترنول میں درج تھا۔

عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان کی جانب سے 249-A کے تحت الگ الگ بریت کی درخواستیں دائرکی گئیں، مقدمہ میں ملزمان کو سزا نہیں سنائی جاسکتی اس لئے مزید ٹرائل چلانا وقت کا ضیاع ہے۔

فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی ، اسدعمر، راجہ خرم شہزاد نواز کی بریت درخواستیں منظورکی جاتی ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ علی نواز اعوان ، فیصل جاوید ، عابد حسین اور ظہیرخان کی بریت کی درخواستیں بھی منظورکی جاتی ہیں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ملزمان اسد عمر ، علی نواز اعوان اور فیصل جاوید ضمانت پر ہیں وہ مچلکے واپس لے سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close