Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کو خط پر سخت عوامی ردعمل سامنے آگیا

مخصوص سیاسی جماعت کی جانب سے پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر عوامی ردعمل سامنے آگیا۔

عوامی ردعمل میں کہاگیاکہ پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر مخصوص سیاسی جماعت کےحوالےسےعوام نےاظہاررائےدیتے ہوئےکہا کہ،پاکستان کے لیے انہوں نےبہت بڑا مسئلہ کھڑا کیا جو کہ پاکستان کے لیے ایک بہت بڑی سازش ہے، یہ سازش ملک کے معاشی اور سماجی کلچر کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔

اس خط کے پیچھے مخصوص سیاسی جماعت کا کیا مقصد ہے یہ وہی جانتے ہیں،کل ان کا کیا بھروسہ کہ کسی بھی ملک دشمن کو خط لکھ دیں کہ پاکستان پر حملہ کر دو،عمران خان نے اپنے دورحکومت میں بھی آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو خراب کر کے ملک کو معاشی بحران میں دھکیل دیا تھا۔

آج اچانک سےان کو آئی ایم ایف بھی اچھا لگنے لگ گیا ہے کیونکہ ان کو صرف اقتدار چاہیے،یہ یہودی ایجنٹ ہیں اور ملک دشمن لابی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں،مخصوص سیاسی جماعت کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا جو ملکی مفاد کے خلاف ہو۔

مخصوص سیاسی جماعت نےجو آئی ایم ایف کو خط لکھا ہےوہ قوم اور ملک کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے،اس خط لکھنےکا سارا ملبہ غریب عوام پر گرے گا اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا،مخصوص سیاسی جماعت کو ملکی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے،ملک کو قرضے کی ضرورت ہےکیونکہ ملک ایک معاشی بحران سےگزر رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close