Featuredاسلام آباد

سینیٹ انتخابات 3 اپریل کو کرائے جانے کا امکان

الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول تیار کر لیا جس کے تحت انتخابات 3 اپریل کو کرائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کی 48 نشستوں پر عام انتخابات 3 اپریل کو ہوں گے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے شیڈول تیار کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پولنگ 3 اپریل کو قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی جبکہ سندھ اور پنجاب سے 12، 12 اور اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کا انتخاب ہوگا۔

خیبر پختوانخوا اور بلوچستان سے 11، 11 نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔

سینیٹ کے52 سینیٹرز 11 مارچ کو مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجائیں گے جن میں پنجاب اور سندھ کے 12،12 اور سابقہ فاٹا کے 4 سینیٹرز شامل ہیں۔

خیبرپختوانخوا و بلوچستان کے 11،11 اور اسلام آباد کے 2 سینیٹرز بھی ریٹائر ہونے والوں میں شامل ہیں۔

25 ویں آئینی ترمیم کے تحت سابقہ فاٹا کی 4 نشستوں پر دوبارہ انتخاب نہیں ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close