Featuredبلوچستان

ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی خواتین سولجرز وطن کی حفاظت میں پیش پیش

فرنٹیئر کور ( ایف سی ) بلوچستان ساؤتھ کی خواتین سولجرز مادر وطن کی حفاظت میں پیش پیش ہیں اور قومی دفاع میں ایک نئی روایت قائم کررہی ہیں۔

ایف سی بیٹل سکول میں بہادر بلوچ بہنیں بہترین ٹریننگ حاصل کر رہی ہیں تاکہ دشمنوں کو زور دار جواب دیا جا سکے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر خواتین سولجرز کو فٹنس کے لیے سخت سے سخت ٹریننگ کروائی جاتی ہے جو ان کی پیشہ ورانہ تربیت کا ایک اہم حصہ ہے۔

کھیل کا میدان ہو یا جنگ کا میدان ہو، بلوچ قوم کی ان بہادر بیٹیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے ملک پر آنچ نہیں آنے دیں گی۔

پاکستان کی یہ بیٹیاں اپنے بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاتے ہوئے ملک کی حفاظت میں ساتھ ساتھ ہیں ۔

پاکستان کی ان بیٹیوں کی ہمت ،بہادری اور ہماری بلوچ بہنوں کا جذبہ دیکھ کر یقیناً ہم سب کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close