Featuredاسلام آباد

سینیٹ انتخابات، پنجاب سے پی ٹی آئی کے حتمی امیدوار سامنے آگئے

پاکستان تحریک انصاف پنجاب سینیٹ الیکشن کےلیے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے حامد خان، سعید زلفی بخاری، صنم جاوید اور یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقابل کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جنرل نشستوں پر حامد خان اور سعید زلفی بخاری امیدوار ہوں گے، جنرل نشستوں پر عمر سرفراز چیمہ اور کرنل ر اعجاز منہاس کورنگ امیدوار ہونگے۔ یاسمین راشد کو ٹیکنوکریٹ اور صنم جاوید کو خواتین نشستوں پر امیدوار بنایا جائے گا۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close