Featuredاسلام آباد

سیکورٹی خدشات، اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی مزید سخت کردی گئی

سیکورٹی خدشات،اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی مزید سخت کردی گئی

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جیل کے باہر خار دار تاروں کی تنصیب اور اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے،جیل سے متصل اڈیالہ روڈ پر پولیس کےناکے قائم کردیئے گئے۔

جیل کےمرکزی دروازے پرملاقاتوں پرپابندی کے بینر آویزاں کردئیے گئے ہیں،اڈیالہ جیل سے متصل سڑک پرخاردار تاروں کی فینسنگ کا کام تیز کردیا گیا، جیل کے باہر غیر متعلقہ افراد اورگاڑیوں کو رکنے کی اجازت نہیں ہے۔

جیل حکام کےمطابق اڈیالہ جیل میں صرف متعلقہ افراد کو جانےکی اجازت ہے،میڈیا کی گاڑیاں بھی جیل سے 2 کلومیٹر دور کھڑی ہوسکتی ہیں۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف190ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس کی سماعت آج ہوگی،بشری بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل پہنچا دیاگیا احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close