Featuredپنجاب

مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے اسیکیوشن کی راسخ الہیٰ ،تحریم الہٰی سمیت دیگرکی ضمانتیں خارج کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے پراسیکیوشن کی درخواست پرسماعت کی۔

عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں مونس،الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے مزید سماعت عید کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ پراسیکیوشن نے عبوری ضمانتیں منظورکرنے کے اقدام کوہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close