Featuredپنجاب

سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا

سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرنامزد کردیا۔ سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا نےتقرریوں کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے ملک احمد بھچر کو اپوزیشن لیڈر جبکہ معین ریاض قریشی ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نامزد کردیے گئے۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا کہ نامزد اپوزیشن لیڈر میاں اسلم اقبال کو حلف اٹھانے نہیں دیاجارہا، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے اپوزیشن لیڈرنامزد کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ملک احمد بھچر کو عارضی طور پر اپوزیشن لیڈر نامزد کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close