Featuredاسلام آباد

صنم جاوید اور زلفی بخاری سمیت 7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

پنجاب سے سینیٹ الیکشن کےلیےصنم جاوید اور زلفی بخاری سمیت 7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔زلفی بخاری نے سینٹ کی جنرل نشست پرکاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ صنم جاوید کے کاغذات بھی مسترد ہوگئے ہیں،صنم جاوید نے خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذات جمع کرائے تھے۔

سینٹ کے کل 7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے، جنرل نشست پرعرفان احمد ڈاھا، خواجہ حبیب الرحمان، لیگی رہنما میاں نجیب الدین اویسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

خواتین کی مخصوص نشست پرثریا نسیم کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوگئے جبکہ اقلیتی نشست پرلیگی امیدوار طارق جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close