Featuredاسلام آباد

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو نشان پاکستان سے نواز دیا گیا

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالدبن سلمان کو نشان پاکستان سے نواز دیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی وزیردفاع کوایوارڈ سے نوازا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود سعودی وزیردفاع شہزادہ خالدبن سلمان کو ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں نشان پاکستان سے نواز دیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف اوروزیردفاع خواجہ آصف نے تقریب میں شرکت کیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد سمیت اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت نے تقریب میں شرکت کیں۔

اس سے قبل یوم پاکستان پرشکرپڑیاں گراؤنڈ میں مسلح افواج کی پریڈ میں بھی سعودی وزیر دفاع نے بطور مہمان خصوصی شرکت کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close