Featuredپنجاب

پنجاب سے محسن نقوی سمیت 7 سینیٹرز بلامقابلہ منتخب

 سربراہ مجلس وحدت المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بلامقابلہ کامیاب

سینیٹ کی 7جنرل نشستوں پر محسن نقوی،علامہ ناصر عباس سمیت پنجاب سے 7 افراد بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہوئے ہیں۔

بلامقابلہ منتخب ہونے والے سینیٹرز میں حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ محسن نقوی، سنی اتحاد کونسل کے حامد خان ایڈووکیٹ کامیاب ہوئے۔

تحریک انصاف کےحمایت یافتہ سربراہ مجلس وحدت المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں (ن) لیگ کے پرویز رشید، ناصر محمود، احد چیمہ اور طلال چوہدری بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

جنرل نشستوں پر ولید اقبال، شہزاد وسیم ، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ نے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔

تکنیکی طور پر ساتوں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔سات جنرل نشستوں پر سات امیدوار ہی میدان میں رہ گئےتھے۔

جنرل نشستوں پر مسلم لیگ ن کے پانچ اور تحریک انصاف کے دو امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close