Featuredتجارتسندھ

کے الیکٹرک کے سسٹم میں آئندہ 2 سال میں سستی بجلی شامل ہوگی

کراچی: کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کہا ہے کہ آئندہ 2 سال میں سستی بجلی کے الیکٹرک سسٹم میں شامل ہوگی۔

صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس عبداللہ علوی نے کہا ہے کہ آئندہ دو سال میں سستے متبادل ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی کے الیکٹرک سسٹم میں شامل ہوگی۔

کے الیکٹرک کے سسٹم میں آئندہ 2 سال میں 640 میگاواٹ بجلی شمسی اور ونڈ انرجی سے شامل ہوگی۔ سولر اور ونڈ پاور سے بجلی کی پیدواری قیمت میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔ متبادل ذرائع بجلی سے متعلق اب تک 40 کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سولر اور ونڈ پاور منصوبے میں یورپ، چین اور مشرق وسطیٰ کی 12 کمپنیوں نے اظہار دلچسپی کیا ہے۔ متبادل توانائی کے پروجیکٹ بلوچستان حب ،اوتھل ،بیلہ ،اور کراچی کے سرجانی ٹاؤن میں لگائے جائیں گے۔ سولر اور ونڈ پاور پروجیکٹ میں 4 سو ملین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری متوقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close