Featuredبلوچستانسندھ

حب: شاہ نورانی جانے والا زائرین کا ٹرک کھائی میں گر گیا ،17 افراد جاں بحق

حب شاہ نورانی روڈ پر ٹرک کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 40 ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع حب شاہ نورانی روڈ نورانی کراس ویراب ندی کے قریب زائرین کا ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا اور گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں 17 زائرین جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے.

ابتدائی طور پر جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو حب میں واقع غلام قادر (سول) اسپتال لے جایا گیا جہاں سے زخمیوں کو ابتدائی طبی امدد کے بعد سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے کراچی سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کی گئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close