Featuredدنیا

فلسطینی عوام کے مفادات ہر چیز سے مقدم رہیں گے : اسماعیل ہانیہ

دوحہ: اسماعیل ہانیہ کے تینوں بیٹوں کو اسرائیل نے فضائی حملے میں شہید کردیا تھا

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے اپنے بیٹوں کو اسرائیلی بمباری میں نشانہ بنا کر قتل کیے جانے کے باوجود کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے مفادات ہر چیز پر اب بھی مقدم رہیں گے۔

اسماعیل ہانیہ نے ہر صورت اور ہمیشہ فلسطینی مفادات کو ہی ترجیح رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حماس اب بھی ایک معاہدے کے لئے کوشاں ہے لیکن اسرائیل اس سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اسے جنگ بندی سے فرار کا موقع مل جائے۔

خبر ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہانیہ نے اپنے بیٹوں کے حوالے سے کہا کہ وہ تنظیم کے جنگجو گروپ کا حصہ نہیں تھے۔

خیال رہے کہ اسماعیل ہانیہ کے تینوں بیٹوں کو اسرائیل نے فضائی حملے میں شہید کردیا تھا، ان کے تین بیٹوں کو گزشتہ دنوں ایک ہی وقت میں شہید کیا گیا تھا۔

حماس نے غزہ میں اسرائیلی بمباری میں اپنے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت کو جنگ بندی کےلیے جاری مذاکرات کو پٹری سے اتارنے کی کوشش قرار دے دیا۔

نیتن یاہو پر جنگ بندی کے لیے امریکہ اور اسرائیلی عوام کا دباؤ ہے، اس لیے اس نے فیصلہ کیا کہ اس دباؤ کو کم کرنے کےلیے “ہمارے بچوں، ہماری بیویوں اور رہنماؤں کو قتل کرکے تمام گندے حربے استعمال کیے جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close