Featuredدنیا

ایرانی مفادات کو خطرات لاحق ہوئے تو ایران اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ دھچکا دے گا : ابراہیم رئیسی

 عالمی اداروں اور دیگر ممالک کی جانب سے اسرائیل اور ایران کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیل کی جانب سے ممکمہ جوابی کارروائی کے ردعمل میں دردناک دہچکا دینے کی وارننگ دے دی۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیل کے خلاف تہران کے فضائی حملے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں اس کے مفادات کو خطرات لاحق ہوئے تو ایران اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ دھچکا دے گا۔

ابراہیم رئیسی نے قطری امیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اب واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ ایرانی مفادات کے خلاف چھوٹی سے چھوٹی کارروائی کا یقینی طور پر اس کے تمام مجرموں کے خلاف سخت، وسیع اور دردناک جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب  اسرائیل نے بھی ایران پر حملہ کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے جب کہ عالمی اداروں اور دیگر ممالک کی جانب سے اسرائیل اور ایران کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ ہرزی حلوی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی رہنماؤں کی جانب سے تحمل کے بڑھتے ہوئے مطالبے کے باوجود ایران کے حملے کا جواب دیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close