Featuredسندھ

موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس دوبارہ معطل ہونے کا خدشہ

ایرانی صدر کے دورے کے پیش نظر کراچی میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کمشنر کراچی نے 23 اپریل کو شہر قائد میں عام تعطیل کا اعلان بھی کررکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ابرہیم رئیسی آج کراچی کا دورہ کررہے ہیں، غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے پیش نظر کراچی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہونے کا بھی امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سکیورٹی کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں بھی آج عام تعطیل ہے، سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ متعدد سڑکوں کو بھی بند کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close