Featuredپنجاب

ضمنی انتخابات کے نتائج نے پنجاب میں ن لیگ کااعتماد بڑھادیا

لاہور: ضمنی انتخابات کے نتائج سے تحریک انصاف کا ووٹر مایوسی کا شکار نظر آیا، پی ٹی آئی  8 فروری جیسی کارکردگی نہ دکھا سکی جبکہ  پنجاب کےنتائج نے ن لیگ کااعتماد بڑھادیا۔

ضمنی الیکشن میں  تحریک انصاف کے ووٹر کے باہر نہ نکلنے کا فائدہ ن لیگ کو بڑی لیڈ کی صورت میں ہوا۔

پنجاب میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 12 نشستوں پر الیکشن ہوا، جن میں سے قومی اسمبلی کی دونوں اور صوبائی اسمبلی 9 نشستوں پر ن لیگ کامیاب ہوگئی۔

جن میں سے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست عام انتخابات میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے جیتی تھی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close