Featuredاسلام آباد

بھارتی اقدام پر پاکستان اپنے دفاع میں مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ پاکستان بھارت کے اقدام پر اپنے دفاع میں مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے اقدام کو لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی تصور کرتے ہیں، پاکستان اپنے دفاع میں مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں دفتر خارجہ کا مؤقف پیش کروں گا۔

وزیر خارجہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اس سے قبل نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں قوم کو گمراہ نہیں کرنا چاہتا، خطرات کے بادل پاکستان پر منڈلا رہے ہیں اور موجودہ حالات میں ہوشیار رہنا ہوگا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جنونی طبقہ سیاسی مقاصد کے لیے خطے کا امن داؤ پر لگانے پر تلا ہوا ہے تاہم پاکستان کی قوم اور افواج الرٹ ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نئی صورتحال پر دفتر خارجہ میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے، وزیراعظم عمران خان کو پل پل کی خبر ہے اور وہ ہر چیز سے مطلع ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دفتر خارجہ کے اجلاس میں ملک کا نکتہ نظر پیش کروں گا،  ہم ذمہ دار قوم ہیں اور ہمیں ذمہ داری، بردباری اور وقار سے آگے بڑھنا ہے

گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشیدگی بھارت نے بڑھائی تھی، اسے ختم کرنا بھی بھارت کا کام ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور بھارتی دھمکیوں پر صرف اپنے دفاع کی بات کی ہے، جو بھی سمجھداری کی بات کرے گا پاکستان اس کا خیرمقدم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ قوم کو گمراہ نہیں کرنا چاہتے، دعاگو ہوں کہ امن اور استحکام رہے، لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، بھارت میں موجود جنونی عوام سیاسی مقاصد کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ انہوں نے پٹھان کے بیٹے سے متعلق بات کو عمران خان سے منسوب کر کے دروغ گوئی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی بات کے پکے ضرور ہیں اور رہیں گے بھی لیکن بھارتی وزیراعظم سے ایسی کوئی بات نہیں کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close