Featuredدنیا

امریکی ایوان نمائندگان کا ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کا اعلان

واشنگٹن : امریکہ کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کاروائی کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اس اقدام کو ہراساں کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے صدرٹرمپ کے مواخذےکی کارروائی کااعلان کردیا، اقوام متحدہ میں میڈیا سے گفتگو میں نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ صدرآئینی اقدارکی خلاف ورزی کررہے ہیں، صدر کو لازمی طورپر جواب دہ ہونا چاہیے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔

امریکی حکمراں جماعت ریپبلکن پارٹی کے رہنماؤں نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی مخالفت کردی، امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کےقائد میک کارتھی کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ عوام کو سیاست سے پہلے رکھا جائے۔

مواخذے کے اعلان کے بعد امریکی صدر ٹرمپ سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا مواخذےکی کارروائی کاعلان صدرکوہراساں کرنے کے مترادف ہے۔

یاد رہے 13 سمتبر کو امریکی ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی نے صدرٹرمپ کے مواخذے سےمتعلق تحقیقات تیز کرنے کی منظوری دی تھی اور کہا تھا کہ تحقیقات کی روشنی میں قانون ساز فیصلہ کرسکیں گے کہ صدرٹرمپ کے مواخذے کی سفارش کی جائے یا نہیں۔

خیال رہے ایوان نمائندگان کے ایک سو پینتیس ڈیموکریٹ ارکان صدرٹرمپ کے مواخذے کے حامی ہیں، مواخذے کو کامیاب بنانےکے لیے دوسو اٹھارہ ووٹوں کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close