Featuredبلوچستان

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹروں نے عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا

بلوچستان: ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود پیرا میڈیکس اسٹاف اور ینگ ڈاکٹرز نے اپنے فرائض کو نظر انداز کرکے فیاض سنبل چوک پر احتجاجی دھرنا دیا 

جس کی وجہ سے ہونے والے ٹریفک جام سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
صوبے کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث مریض رُل کررہ گئے ہیں، ڈاکٹرز نہ ہونے کے سبب مریض سخت تکلیف اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : بھارت میں ہزاروں ڈاکٹروں نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

صوبائی حکومت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہٹ دھرمی کے سامنے بے بس ہے، ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مسیحا ہیں، او پی ڈی کا بائیکاٹ غلط ہے۔

ہم بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کے قائل ہیں البتہ اگر ڈاکٹروں کی جانب سے ہڑتال ایسے معاملات پر ہے جو ان کے اختیار یا دائرہ کار سے تجاوز کرتے ہیں تو خوامخواہ تکلیف دینے کا جواب تکلیف سے دیں گے، بلوچستان ہائیکورٹ نے بھی ڈاکٹروں کو احتجاج کرنے سے منع کیا ہے، اگر عدالت سے احکامات ملے تو حکومت کارروائی کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close